زخم کے مسلسل خون کا حکم اور صاحبِ عذر ہونے کی شرعی حیثیت

    Zakhm Ke Musalsal Khoon Ka Hukm Aur Sahib-e-Uzr Hone Ki Shari Haisiyat

    تاریخ: 27 اکتوبر، 2025
    مشاہدات: 204
    حوالہ: 41

    سوال

    زخم کا خون اگر کپڑروں پر لگ جائے تو اس کو کیسے پاک کریں ، عموما کوئی زخم وغیرہ ہوتا ہے جس سے خون بہتا رہتا ہے اب وہ کپڑوں پر لگ جاتا ہے تو ایسی صورت میں کپڑوں کو کیسے دھوئیں گیں نیز کیا ایسا بندہ معذور ہوتا ہے ؟

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    اگر خون مسلسل نکلتا رہتا ہے کہ وضو کرکے کامل فرض نماز پڑھنے کا وقت نہیں ملتا ایسے شخص کو شرعی اصطلاح میں معذور شرعی کہتے ہیں ۔اس کے لیے حکم یہ ہے کہ وضو کرکے نماز شروع کرے اگرچہ دوران نماز خون نکلتا رہے تب بھی نماز ہو جائے گی کپڑے بھی ناپاک نہیں ہونگے۔ جب کسی دوسری نماز کا وقت شروع ہو تب نیا وضو کرے گا ۔

    اگر معذور شرعی نہیں تو خون نکلنے کی وجہ سے اس کے کپڑے ناپاک ہوجائیں گے،لہذا اگر یہ خون ایک درہم کی مقدار سے زائد نکلا اور کپڑوں پر لگ گیا تو ان کپڑوں کو پاک کرنا ضروری ہےجسکا طریقہ یہ ہےکہ جس جگہ خون لگا ہے اس جگہ کو اتنا دھوئےکہ خون کا رنگ اور اثر مکمل ختم ہو جائے؛کیونکہ یہ نجاست مرئیہ جس کےعین کو زائل کر دینے سے کپڑے پاک ہو جاتے ہیں ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


    کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ: محمد زوہیب رضا قادری

    الجــــــــواب الصــــحــــــیح: ابوالحسنین مفتی وسیم اختر المدنی