تعارف

    دارالافتاء سیلانی ایک معتبر اور فعال ادارہ ہے جو مسلمانوں کو شرعی مسائل پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مختلف ذرائع کا استعمال کرتا ہے۔ اس کا مقصد فقہ اسلامی کے تمام شعبوں میں، جیسے طہارت، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، طلاق، نکاح، وراثت، اجارہ، بیوع، اسلامک بینکنگ، وقف، وغیرہ، مسلمانوں کو شرعی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

    دارالافتاء کا دائرہ کار

    1

    عوامی مسائل: دارالافتاء عوامی مسائل میں زبانی اور تحریری فتاویٰ فراہم کرتا ہے۔ یہ مسائل کسی بھی شعبے سے متعلق ہو سکتے ہیں، جیسے طلاق، نکاح، روزہ، زکوٰۃ، وراثت، بیوع، وغیرہ۔

    2

    اداراتی مسائل: ادارے کے اندر مختلف شعبوں میں پالیسیز سے متعلق شرعی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، دارالافتاء سیلانی کے مختلف شعبوں جیسے آئی ایچ آر، اکاؤنٹس، ویلفیئر، سوشل میڈیا، میڈیکل، وغیرہ میں شرعی مسائل کو حل کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

    3

    شعبہ تربیت و تفتیش: دارالافتاء سیلانی میں مستقل تربیت و تفتیش کا شعبہ موجود ہے، جو ادارے کے تمام برانچ انچارجز، کیشیئرز، قصابوں، رائیڈرز، سوشل میڈیا ٹیم، میڈیکل، روزگار، کال سینٹر، گوٹ اینڈ میٹ، اسٹور، ویلفیئر، اکاؤنٹ اینڈ پرچیز ڈیپارٹمنٹس وغیرہ کو شرعی تربیت اور تفتیش فراہم کرتا ہے۔

    Darul Ifta Saylani