تاج الفقہاء مفتی وسیم اختر المدنی

    تاج الفقہاء مفتی وسیم اختر المدنی

    تاج الفقہاءمفتی وسیم اختر المدنی صاحب جامعہ فیضان شریعت کراچی کے بانی ہیں جن کا علمی سفر تدریس، فقہ اور شریعہ ایڈوائزری پر محیط ہے۔ انہوں نے سن 2000 میں دعوت اسلامی کے تحت تدریس و افتاء سے آغاز کیا اور بعد ازاں جامعۃ المصطفیٰ، دارالعلوم نعیمیہ کراچی بطور انچارج تخصص فی الفقہ والافتاء اور دارالعلوم میمن میں خدمات انجام دیں۔ آپ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ میں بطور رئیس دارالافتاء اور Crescent Standard Modaraba و ASAS جیسے مالیاتی اداروں میں بطور شریعہ ایڈوائزر کام کر چکے ہیں۔ سن 2023 میں بنیاد رکھی جانے والے اور یکم مئی 2024 کو باقاعدہ قائم ہونے والے ادارے جامعہ فیضان شریعت کے ذریعے آپ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے منہج پر آن لائن و آف لائن دارالافتاء، شریعہ ایڈوائزری، ڈیجیٹل کتب خانہ، شرعی کیلکولیٹرز اور تخصصی کورسز کے ذریعے عوام کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ مزید معلومات اور آن لائن شرعی رہنمائی کے لیے جامعہ فیضان شریعت کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں: https://faizaneshariat.com

    تاج الفقہاء مفتی وسیم اختر المدنی | Darul Ifta Saylani