Rukhsati Se Pehle Biwi Se Taluqat Qaim Karne Ka Hukm Jabke Is Se Badnami Ka Andesha Ho
سوال
رخصتی سے پہلے ازواج تعلقات قائم کرنا کیسا ہے میں جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتی ہوں میرے شوہر یہاں آ کر اس کا کہتے ہیں بعد میں مجھے باتیں سننے کو ملتی ہیں لوگ کیا کہے گے وغیرہ شوہر کو یہ بات سمجھاتی ہوں تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں تم منع نہیں کر سکتی تھیں گناہ ہو گا میں اس صورتحال میں پھنس گئی ہوں مجھے کیا کرنا چاہیے شوہر کو ہر طرح سے سمجھایا ہے مگر نہیں سمجھتے ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے میاں بیوی کا اس طرح کا عمل کرنا مناسب نہیں ہے۔ بالخصوص ایسی صورت میں جبکہ عورت مشترکہ خاندانی نظام میں رہتی ہو اور اس کی وجہ سے اہلِ خانہ کی طرف سے باتیں سننے اور بدنامی کا اندیشہ ہو، تو شوہر کو چاہیے کہ بیوی کی صورتِ حال اور معاشرتی ماحول کا لحاظ کرتے ہوئے ایسے عمل سے اجتناب کرے، تاکہ بیوی کو اس قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اور مزیدیہ کہ اس صورتِ حال میں شوہر کو چاہئے کہ جلد از جلد رخصتی کا انتظام کرے ۔ واللہ اعلم بالصواب