شوہر لاپتہ ہےتو کیا حکم
    تاریخ: 24 فروری، 2026
    مشاہدات: 10
    حوالہ: 869

    سوال

    میرا نام راشدہ رضوان ہے ، میں یہ معلوم کرنا چاہتی ہوں کہ آج سے ڈھائی سے پہلے میرے شوہر کو رینجرز گھر سے اٹھا کر لے گئی تھی اور تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ، بہت معلوم کروایا لیکن کچھ معلوم نہیں ہوا ، رینجرز والے بھی کچھ نہیں بتاتے۔اور میرے دو بچے ہیں ، میں کرائے کے گھر میں رہتی ہوں ۔ آیا میں اپنے حق میں کوئی فیصلہ لے سکتی ہوں یا پھر شوہر کا انتظار کروں؟ برائے مہربانی میرے مسئلے کا حل بتادیں۔

    سائلہ: راشدہ رضوان: کراچی


    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    جب معلوم ہے کہ رینجرز نے اٹھایا ہے تو یہ شخص مفقود الخبر نہیں ہے ۔ ذرائع استعمال کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ شخص مذکور کہاں ہے؟ نیز زندہ ہے یا نہیں ؟ لہذا اس صورت میں آپ پر انکے بارے میں خبر حاصل کرنا لازم ہے اسکے بعدکوئی حکم شرع لاگو ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:محمد زوہیب رضا قادری

    الجواب الصحیح:ابوالحسنین مفتی وسیم اختر المدنی

    تاریخ اجراء:05 جمادی الاول 1440 ھ/11 جنوری 2019 ء