نوٹوں کا ہار پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟

    Noton ka haar pehan kar namaz parhna kaisa

    تاریخ: 28 جولائی، 2026
    مشاہدات: 4
    حوالہ: 1672

    سوال

    نوٹوں والا ھار پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے دوسرہ سوال مطلق ھار پہننا کیسا ہے ؟

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    نوٹوں کا ہار پہننا یا پہنانا دونوں جائز ہے ،اس میں تصویر کی تعظیم نہیں کہ تعظیم کا مدار عرف پر ہے جو کہ ہمارے ہاں مفقود ہے والحکم یدور مع العلۃ۔البتہ اختلافِ علماء سے بچتے ہوئے ازروئے تقوی و احتیاط ایسا ہار نہ پہنچا جائے۔

    لیکن ایسا ہار پہن کر نماز پڑھنا ناجائز و مکروہِ تحریمی واجب الاعادہ ہے کہ اس میں تصویر بہرحال موجود ہے۔


    مزیدتفصیل کے لئے ہمارا فتوٰی بنام''نوٹوں کا ہار پہننا کیسا''دیکھیں۔

    فتوٰی کا لنک: https://daruliftasaylani.com/dashboard/admin/fatwas/notes-ka-haar-pehnna-kaisa


    کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ: محمد زوہیب رضا قادری

    الجــــــــواب الصــــحــــــیح: ابو الحسنین مفتی وسیم اختر المدنی

    01 جمادی الثانی 1448ھ/ 12 نومبر 2026 ء کو جاری کیا گیا