نذر کا مسئلہ
Nazr ka masla
تاریخ: 12 نومبر، 2026
مشاہدات: 15
حوالہ: 1945
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے یوں منت مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہو جائے تو میں دعوت اسلامی کو اتنا چندہ دوں گا، اس شخص کا وہ مطلوبہ کام ہوگیا تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس کی وہ منت شرعی ہوئی کیا اس پر یہ منت پوری کرنا واجب ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
شرع شریف کا ضابطہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی ایسی چیز کی منت مانے جس کی جنس سے پہلے ہی کوئی عبادت شرعاً فرض یا واجب ہو مثلاً نماز ، روزہ یا حج وغیرہ ، اور اس منت کو کسی ایسے کام پر معلق کرے جس کا ہونا وہ خود چاہتا ہو تو مطلوبہ شرط کے پائے جاتے ہی وہ منت شرعاً واجب ہو جاتی ہے اور اس کا پورا کرنا لازمی ہو جاتا ہے۔واللہ تعالٰی اعلم بالصواب