کیا عدت مکمل ہوگئی ہے
    تاریخ: 24 فروری، 2026
    مشاہدات: 7
    حوالہ: 862

    سوال

    19 مئی کولڑکے نےایک طلاق کے کاغذات بھجوائے ، جو ہم کو 20 مئی کو ملے۔اس کے بعد تین حیض جو کہ ترتیب وار جون، جولائی اور اگست میں ختم ہوئے۔آخری حیض ختم ہونے کے بعد اگست کے 5 تاریخ کو پاکی ہوئی۔

    سوال یہ ہے کہ کیا اوپر دیئے گئے عرصے میں شرعی لحاظ سے عدت مکمل ہو گئی۔

    سائل: اسماعیل:کراچی


    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    اگرمعاملہ ایسا ہی ہے تو بلاشبہ عورت کی عدت مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد وہ شوہر کی زوجیت سے خارج ہوچکی ہے، اب رجوع کرنے کے لئے شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا، اسکے بعد دوبارہ ساتھ رہ سکتے ہیں ۔لیکن آئندہ شوہر کو محض دو طلاق کا حق باقی رہے گا۔

    واللہ تعالٰی اعلم بالصواب

    کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:محمد زوہیب رضا قادری

    الجواب الصحیح:ابوالحسنین مفتی وسیم اختر المدنی

    تاریخ اجراء:18 محرم الحرام 1443 ھ/26 اگست 2021 ء