خواب شرعا حجت نہیں ہے
khwab sharan hujjat nahin hai
تاریخ: 13 جون، 2026
مشاہدات: 46
حوالہ: 1453
سوال
ایک ماہ قبل میری والدہ کا انتقال ہوا تھا ،ہم آٹھ بہن بھائی ہیں ہم سب نے مل کر والدہ کے لئے نیاز کا اہتمام کیا ہے ۔مہینے والی نیاز کاا ہتمام چھوٹی بہن عاشی نے کیا لیکن ایک دن میں نے والدہ کو خواب میں دیکھا جنہوں نے مجھ سے کہا کہ نیاز میں عاشی کے پیسے مت لگانا ۔وہ ساری زندگی طعنہ دے گی۔اب ہمیں یہ پوچھنا ہے کہ ہم اس سے پیسے لیں یا نہ لیں۔
سائلہ:سیدہ عظمٰی جبین،کراچی
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
خواب شرعا حجت نہیں ہے، لہذا اگر وہ نیاز کرنا چاہتی ہیں تو کرسکتی ہیں۔اس میں شرعا کوئی قباحت نہیں ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:محمد زوہیب رضا قادری
الجواب الصحیح:ابو الحسنین مفتی وسیم اختر المدنی
تاريخ اجراء:19 ذوالقعدہ 1440 ھ/23 جولائی 2019 ء