خواب شرعاً حجت ہے یا نہیں
تاریخ: 22 نومبر، 2025
مشاہدات: 15
حوالہ: 205
سوال
ایک ماہ قبل میری والدہ کا انتقال ہوا تھا ،ہم آٹھ بہن بھائی ہیں ہم سب نے مل کر والدہ کے لئے نیاز کا اہتمام کیا ہے ۔مہینے والی نیاز کاا ہتمام چھوٹی بہن عاشی نے کیا لیکن ایک دن میں نے والدہ کو خواب میں دیکھا جنہوں نے مجھ سے کہا کہ نیاز میں عاشی کے پیسے مت لگانا ۔وہ ساری زندگی طعنہ دے گی۔اب ہمیں یہ پوچھنا ہے کہ ہم اس سے پیسے لیں یا نہ لیں۔ سائلہ:سیدہ عظمٰی جبین،کراچی
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
خواب شرعا حجت نہیں ہے، لہذا اگر وہ نیاز کرنا چاہتی ہیں تو کرسکتی ہیں۔اس میں شرعا کوئی قباحت نہیں ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبـــــــــــــــــــــــــــــہ: محمدزوہيب رضاقادري
الجـــــواب صحــــيـح:ابو الحسنين مفتي وسيم اختر المدني
تاريخ اجراء: 19ذوالقعدہ1440ھ/23 جولائی2019 ء