آٹو میٹک واشنگ مشین سے کپڑے دھونے کا حکم؟

    Automatic washing machine se kapray dhonay ka hukam

    تاریخ: 10 مئی، 2026
    مشاہدات: 5
    حوالہ: 1308

    سوال

    کیا آٹو میٹک واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے دھونے سے پاک ہو جائیں گے ؟

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    آٹومیٹک واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے وہ اس صورت میں پاک ہو جائیں گے کہ اگر نجاست غیر مرئیہ (جو سوکھنے کے بعد نظر نہ آئے) ہو اور مشین تین بار پانی لے کر ہر بار کپڑوں کو اچھی طرح نچوڑ دے، جبکہ نجاست مرئیہ (جو سوکھنے کے بعد نظر آئے) ہونے کی صورت میں شرط یہ ہے کہ دھلنے کے بعد نجاست کا اثر یعنی رنگ اور بو وغیرہ بالکل ختم ہو جائے، البتہ اگر دھلنے کے بعد بھی مرئیہ نجاست کا اثر باقی رہے تو کپڑے پاک نہیں ہوں گے۔