اپنے لئے خریدا گیا پلاٹ حاجتِ اصلیہ میں آئے گا یا نہیں؟
Apne liye khareeda gaya plot haajat-e-asliya mein aaye ga ya nahi
تاریخ: 25 فروری، 2026
مشاہدات: 3
حوالہ: 887
سوال
زید جو کے والدین کے گھر رہتا ہے وہ اگر اپنے لیئے پلاٹ خریدے تو وہ خالی پلاٹ حاجت اصلیہ میں آئے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
پلاٹ اگر محض اپنے لئے خریدا ، نہ کہ تجارت کے لئے تو اس صورت میں اس پلاٹ پر زکوۃ نہیں کیونکہ زکوۃ صرف تین چیزوں پر لازم ہے، سونا چاندی خواہ کسی صورت میں ہوں۔ مالِ تجارت اور چرائی کے جانور۔ اسکے علاوہ چیزوں پر زکوٰۃ نہیں۔واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبہ : محمد زوہیب رضا قادری