ثانیہ کا معنیٰ

    sania ka maana

    تاریخ: 9 نومبر، 2026
    مشاہدات: 6
    حوالہ: 1933

    سوال

    السلام علیکم مفتی صاحب! میرا نام ثانیہ (Saniya) ہے۔ میں اپنے نام کے معنی کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔ کیا ثانیہ نام کا مطلب دوسری عورت یا دوسری بیوی ہوتا ہے؟ کیا یہ نام اسلامی لحاظ سے درست ہے؟ اگر اس نام کے معنی مناسب نہیں ہیں تو کیا میں اپنا نام تبدیل کرکے کوئی اچھے معنی والا اسلامی نام رکھ سکتی ہوں؟ براہِ کرم قرآن و سنت اور عربی زبان کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیراً۔

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    ثانیہ کا معنیٰ ہے ”دوسری“ اگر بچی کا نام ثانیہ رکھا جائے، تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ,مگر اس کا معنیٰ دوسری بیوی نہیں ہے۔