Taleeq-e-talaq ki soorton ka hukam
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم مفتی صاحب! ایک خاندانی معاملے میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے۔ واقعات کی ترتیب درج ذیل ہے: پہلا واقعہ (تعلیقِ طلاق - اونچی آواز): میری اہلیہ کو غصے میں اونچی آواز اور دانت پیس کر بات کرنے کی عادت تھی۔ میں نے انہیں روکنے کے لیے یہ الفاظ کہے: "آئندہ اگر تم نے مجھ سے اونچی آواز میں یا دانت پیس کر بات کی تو میری طرف سے تمہیں ایک طلاق ہے"۔ بعد ازاں ایک جھگڑے کے دوران اہلیہ نے دوبارہ اسی انداز (اونچی آواز اور دانت پیس کر) میں بات کی ۔ دوسرا واقعہ (تعلیقِ طلاق - والدین سے ملاقات): اسی غصے کی حالت میں میں نے دوسری شرط یہ رکھی: "آئندہ اگر تم اپنے گھر والوں سے ملیں تو میری طرف سے تمہیں تین طلاقیں ہیں"۔ • نیت: میری نیت مکمل ممانعت کی نہیں تھی، بلکہ یہ تھی کہ وہ میری اجازت کے بغیر نہ ملیں۔ • بعد کا اقدام: میں نے بعد میں اپنی یہ بات واپس لینے کا اعلان کیا اور اہلیہ کو والدین سے ملنے کی اجازت دے دی، لیکن اہلیہ طلاق واقع ہونے کے ڈر سے نہیں ملیں ۔ تیسرا واقعہ (مفتی صاحب کا مشورہ اور ایک طلاق): ایک مفتی صاحب کے مشورے پر، تاکہ اہلیہ اپنے والدین سے مل سکیں، میں نے اپنی مرضی کے خلاف ایک طلاق دے دی ۔ ابھی عدت (تین ماہ) مکمل نہیں ہوئی تھی کہ ایک اور جھگڑے میں اونچی آواز میں دانت پیس کر بات کی اس کے بعد میں نے اہلیہ سے کہا: "آپ اپنے والدین کے گھر واپس چلی جائیں"، جس پر وہ چلی گئیں۔ دریافت طلب مسائل: 1. مذکورہ واقعات اور الفاظ کی روشنی میں مجموعی طور پر کتنی طلاقیں واقع ہوئی ہیں؟ 2. پہلی شرط (اونچی آواز) اور دوسری شرط (والدین سے ملنا) کا شرعی حکم کیا ہے؟ 3. دوسری شرط میں سائل کی نیت (اجازت کے ساتھ ملنا) کا حکم پر کیا اثر ہوگا؟ 4. بعد میں جو ایک طلاق دی گئی، کیا شرعاً اس کی ضرورت تھی؟ جزاکم اللہ خیراً
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
جواب کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پہ کلک کریں۔
https://daruliftasaylani.com/fatwas/taleeq-talaq-ki-sooraton-ka-hukm