savior جیسی ایپس کے کیش بیک کا شرعی حکم
    تاریخ: 15 جنوری، 2026
    مشاہدات: 31
    حوالہ: 601

    سوال

    کیش بیک (Savior جیسی ایپس کی سہولت) کا شرعی حکم کیا ہے؟ جو صارفین کو آن لائن اور کچھ فزیکل اسٹورز سے خریداری پر ڈسکاؤنٹ اور کیش بیک فراہم کرتی ہے ،اس ڈسکاؤنٹ کا لینا کیسا؟

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    مذکورہ صورت میں، جب کوئی صارف کسی مخصوص ایپ (جیسے (Savyour) کے ذریعے کسی برانڈ یا اسٹور سے خریداری کرتا ہے، تو متعلقہ ادارہ یا ایپ کی جانب سے صارف کو کمپنی کی طرف سے یہ کیش بیک دراصل ایک ہدیہ (تحفہ) ہوتا ہے، جو خریدار کو مزید خریداری کی ترغیب دینے کے لیے پیش کیا جاتا ہے اس لیئے اسکے لینے میں کوئی حرج نہیں۔

    دلائل و جزئیات:

    الجوھرۃ النیرہ میں ہے،الْهِبَةُ فِي اللُّغَةِ هِيَ التَّبَرُّعُ وَفِي الشَّرْعِ عِبَارَةٌ عَنْ تَمْلِيكِ الْأَعْيَانِ بِغَيْرِ عِوَضٍ وَهِيَ جَائِزَةٌ بِالْكِتَابِ وَهُوَ قَوْله تَعَالَى ﴿فَإِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَرِيئًا﴾ [النساء: ٤] أَيْ هَنِيئًا لَا إثْمَ فِيهِ مَرِيئًا لَا مَلَامَةَ فِيهِ وَقِيلَ الْهَنِيءُ الطَّيِّبُ الْمَسَاغِ الَّذِي لَا يُنَغِّصُهُ شَيْءٌ وَالْمَرِيءُ الْمَحْمُودُ الْعَاقِبَةِ الَّذِي لَا يَضُرُّ وَلَا يُؤْذِي وَبِالسُّنَّةِ وَهُوَ قَوْلُهُ عليه السلام «تَهَادَوْا تَحَابُّوا» ترجمہ:"ہبہ" لغت میں تبرع کو کہتے ہیں،اور شریعت میں اس سے مراد یہ ہے کہ کسی شخص کو کوئی عینی چیز بغیر کسی معاوضے کے مالک بنانا۔یہ (ہبہ دینا) کتاب اللہ سے جائز ہے،جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿فَإِن طِبْنَ لَكُمْ عَن شَيْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَّرِيئًا﴾ (النساء: 4)ترجمہ: "پھر اگر وہ خوش دلی سے مہر میں سے تمہیں کچھ دے دیں تو اسے پاکیزہ، خوشگوار (سمجھ کر) کھاؤ۔ ہنیئًا یعنی ایسا کھانا جس میں کوئی گناہ نہ ہو۔مریئًا یعنی ایسا کھانا جس پر کوئی ملامت نہ ہو۔اور ایک قول کے مطابق:)ہنیء" وہ چیز ہے جو ذائقے میں اچھی ہو اور نگلنے میں آسان ہو،جبکہ "مریء" وہ چیز ہے جس کا انجام بہتر ہو، نہ نقصان دے نہ تکلیف دے۔اور سنت سے بھی (ہبہ کے جواز کی) دلیل ہے،جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:تَهَادَوْا تَحَابُّوا"ترجمہ: "آپس میں تحفے دو، محبت پیدا ہوگی۔(الجوھرۃ النیرہ،کتاب الھبۃ،جلد:1،ص:224،مکتبہ دارالفکر بیروت)واللہ اعلم بالصواب

    کتبـــــــــــــــــــــــــــــه:محمد يونس انس القادري

    الجـــــواب صحــــيـح:ابو الحسنينن مفتي وسيم اخترالمدني

    تاريخ اجراء: 8محرم الحرام 1447 ھ/4جولائی2025