Muhally ki masjid ki jamat chorna
سوال
میرا ایک پرائیویٹ سکول ہے میرے گھر سے دو کلومیٹر دور سکول ترقی نہیں کر رہا اس کی بنیادی وجہ یہ ہے میں نے ایسی جگہ سکول کھولی ہے جہاں میرے جاننے والے نہیں اب میں چاہتا ہوں جہاں میرا گھر ہے وہ مسجد چھوڑ کر سکول کے قریب مسجد میں جانا چاہتا ہوں نیت یہ ہے لوگوں سے ملوں وہ مجھ پر اعتماد کریں بلخصوص اپنی بچیوں کو سکول بھیجیں تو کیا ایسے کرنے میں کوئی قباحت ہے رہنمائی کریں،باقی نماز ویسے میں روزانہ پڑھتا ہوں جماعت کے ساتھ اب میں چاہتا ہوں محلے کی مسجد چھوڑ کر دور سکول کے قریب والی مسجد جاوں ،اس سے میرے سکول کا بھی فایدہ ہو گا ،لوگوں کو بھی یقین اے گا شریف آدمی قابل بھروسہ ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
محلے کی مسجد کی جماعت واجب ہے، ، بلا کسی شرعی یا معاملاتی مجبوری کے( مثلا نوکری کا مقام کوئی اور ہے) محلہ کی مسجد کی جماعت ترک نہیں کی جاسکتی بالخصوص صورت مسئولہ میں چونکہ سائل کا مقصود محض اپنے اسکول میں داخلوں کی تعداد میں اضافہ ہے اس بنیاد پر مسجد محلہ کی جماعت ترک نہیں کر سکتا۔