مال وقف سے قرض دینے کا حکم؟

    Maal e waqf sy qarz deny ka Hukum

    تاریخ: 18 اپریل، 2026
    مشاہدات: 11
    حوالہ: 1176

    سوال

    السلام علیکم جناب عرض یہ کہ ایک مدرسے کے فنڈ میں اس سال ضروریات سے کچھ زائد رقم موجود ہے تو مدرسے کے ایک خدمت گزار یہ چاہتے ہیں کہ انہیں کچھ رقم بطور قرض دی جائے جسے وہ ماہانہ بنیاد پر ایک مدرس کی تنخواہ کی مد میں ادا کرتے رہیں گے ، اس میں شرعاً کوئی قباحت ہے؟

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    مال وقف سے بغیر ضرورت شرعیہ کے قرض دینا جائز نہیں ہے۔ لہذا مذکورہ اجیروقف کو اس مال سے قرض نہیں دیا جا سکتا۔