Facebook Instagram waghera se kamana kaisa
سوال
"کیا فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مونیٹائزیشن کے ذریعے کمانا جائز ہے یا نہیں؟مطلب ان پلیٹ فارمز پر امیجز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ کی صورت میں کنٹینٹ اپلوڈ کرنا اور اس پر جو ایڈز شو ہوں گے اس سے کمانا جائز ہے یا نہیں؟دوسرا یہ کہ کنٹینٹ میرا اپنا نہ ہو کسی اور کا کنٹینٹ اٹھا کے تھوڑا سے ایڈٹ کر کے دوبارہ اپلوڈ کر کے اس سے کمانا کیسا مطلب یوٹیوب سے کنٹینٹ لیا فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک وغیرہ پر اپلوڈ کر دیا یا کہیں اور سے لیا اور کہیں اور اپلوڈ کر دیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں
اس پر ذرا رہنمائی فرما دیں۔اور ان جیسے اور آن لائن کاروبار کے حوالے سے شرعی مسائل کہاں سے سیکھ سکتا ہوں یہ بھی بتا دیں۔ جزاک اللہ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
۱۔ سوشل میڈیا مونیٹائزیشن: اپنا ذاتی اور شرعی حدود کے مطابق کنٹنٹ (مواد) اپلوڈ کر کے اشتہارات کے ذریعے کمانا جائز ہے۔ البتہ سیٹنگز سے حرام اشتہارات (سود، جوا، فحاشی) کو بلاک کرنا ضروری ہے، اور احتیاطاً کل کمائی کا کچھ حصہ (مثلاً 10 فیصد) صدقہ کر دینا چاہیے۔ تفصیل کیلئے یہ فتوی ملاحظہ کریں: https://daruliftasaylani.com/fatwas/digital-platforms-aur-mobile-games-ki-aamdani-ka-sharai-hukum
۲۔ دوسرے کا کنٹنٹ استعمال کرنا: کسی دوسرے کی ویڈیو یا مواد اس کی اجازت کے بغیر اٹھانا، معمولی ایڈٹ کرنا اور اس سے کمانے کی اجازت نہیں، کیونکہ یہ دوسرے کی ملکیت (Copyright) کا بغیر اجازت استعمال اور دھوکہ ہے۔ واللہ ورسولہ اعلم بالصواب