ایک بیوی اور آٹھ بیٹے
    تاریخ: 13 مارچ، 2026
    مشاہدات: 5
    حوالہ: 1025

    سوال

    ایک شخص کا انتقال ہوا، ورثاء میں ایک بیوی اور آٹھ بیٹے ہیں ۔ جائیداد کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے ۔ جائیداد کی شرعی تقسیم کیسے ہوگی۔ رہنمائی فرمائیں۔

    سائل: محمد آصف : کراچی


    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    اگر معاملہ ایسا ہی ہے جیسا کہ سوال میں ذکر کیا گیا تو امور متقدمہ علی الارث(یعنی میت کے کفن دفن کے اخراجات،اگر اس پر قرضہ ہو تو اسکی ادائیگی ،اگر اس نے کسی غیر وارث کے لئے کوئی وصیت کی تو ایک ثلث سے اس وصیت کے نفاذ)کے بعد کل مال وراثت کو 64حصوں میں تقسیم کیا جائے گا ،جس میں مرحوم کی بیوی کو 8حصے، اور ہر بیٹے کو 7 حصے ملیں گے۔

    نوٹ: مزید تفصیل PDF کے ساتھ منسلک ہے ۔

    واللہ تعالٰی اعلم بالصواب

    کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:محمد زوہیب رضا قادری

    الجواب الصحیح:ابوالحسنین مفتی وسیم اختر المدنی

    تاریخ اجراء:28 جمادی الثانی 1443 ھ/01 فروری 2022 ء