الکوحل والا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا حکم
Alcohol Wala Perfume Laga Kar Namaz Parhna
تاریخ: 19 اپریل، 2026
مشاہدات: 10
حوالہ: 1178
سوال
پرفیوم لگا کر نماز پڑھنا جائز ہے ؟ نیز الکحل پرفیوم میں استعمال ہوتی ہے اس کا کیا حکم ہے ؟قرآن اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں تفصیل فراہم کریں.
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
موجودہ دور کے کثیر فقہاء نے ضرورت اور عام استعمال کے پیشِ نظر بیرونی استعمال کی اشیاء اور صرف طبی ادویات میں (بشرطیکہ نشہ نہ لائے) الکوحل کی گنجائش دی ہے؛ لہٰذا باڈی اسپرے اور پرفیوم لگانا اور اس کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے۔ تاہم بعض علماء کے نزدیک احتیاط برتنا زیادہ بہتر ہے۔