vape یا شیشہ کا کاروبار کرنا کیسا؟
Vape ya sheesha ka karobar karna kaisa
تاریخ: 16 جون، 2026
مشاہدات: 19
حوالہ: 1478
سوال
Assalm alikum meri pod yaani sheeshay ki dukan hai to uski ujrat haram hai ya halal?
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
سگریٹ اور ویپ (Vape) صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہیں، اسی لیے شرعی طور پر ان کا استعمال اور ان کی خرید و فروخت مکروہ یعنی ناپسندیدہ ہے اور مسلمانوں کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اس کے کاروبار سے پرہیز کریں، تاہم اگر ان کے پینے سے جسم میں نشہ پیدا ہونے لگے تو اس صورت میں ان کا استعمال قطعی طور پر حرام قرار دیا جائے گا، اس کے علاوہ اگر حکومت کی طرف سے کسی بھی چیز کی فروخت پر پابندی عائد ہو تو اسے بیچنا بالکل درست نہیں ہوتا کیونکہ عام جائز اور مباح معاملات میں حکومت کے بنائے گئے قوانین کی پاسداری کرنا شرعاً اور اخلاقاً ضروری ہے۔