منت مان کر بھول جائے تو کیا کیا جائے
    تاریخ: 15 نومبر، 2025
    مشاہدات: 11
    حوالہ: 125

    سوال

    میں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے منتیں مان رکھی تھیں۔جن میں سے اکثربھول چکی ہوں کہ میں نے کیا منت مانی تھی ۔برائے مہربانی شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اگر آپ منت بھول جائیں تو کیا کرنا چاہئے؟ سائلہ :آمنہ نوید:کراچی

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    صورتِ مستفسرہ میں منت یا د کرنے کی کوشش کی جائے ۔جہاں غالب گمان ہو جائے کہ یہ منت تھی اسے پورا کیاجائے اور اگر یاد کرنے کے باوجود بھی یاد نہ آئے تو اس صورت میں کثرت سے رب تعالی کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کیا جائے۔اور آئندہ اس طرح نہ کیا جائے بلکہ جس چیز کی منت مانی جائے اسےیاد رکھا جائے یا پھر لکھ لی جائے تاکہ کام پورا ہونے پر منت کو پورا کیاجا سکے۔

    واللہ تعالٰی اعلم بالصواب


    کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:محمد احمد امین قادری نوری

    الجواب الصحیح:مفتی وسیم اختر المدنی

    تاریخ اجراء: 05ذی الحج1442 ھ/16جولائی 2021 ء