hukumat ki janib se milne wali raqam ka hukm
سوال
1:میرے بڑے بھائی محمد دلشاد کا پی آئی اے حادثہ میں انتقال ہوگیا ، اسکے انتقال کے بعد اس کمپنی نے اور حکومت نے رقم دی ہے ۔ اس رقم کے بارے میں شرعی رہنمائی چاہیے کہ اس میں کس کس کا حصہ ہے اور کس کس کا نہیں؟
2:انہوں نے ایک کمیٹی ڈالی ہوئی تھی جس کی رقم تقریبا 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ اس رقم کا مقصد انہوں نے یہ بتایا تھا کہ چھوٹے بھائی کی شادی کروانی ہے اس رقم کا بھی حکم بتادیں۔
سائل:دلشاد : کراچی ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
1:حکومت یاکمپنی کی جانب سے جو کچھ رقم ملی ،اس رقم کا مالک وہ ہوگا جسکو حکومت یا کمپنی نامزد(Nominate)کردے۔اور اگرحکومت یاادارہ سب وارثوں کےلیےدےتوسب وارث اس میں شریک ہوں گےلیکن یہ تقسیم،میراث کی وجہ سےنہیں ہوگی،بلکہ یہ حکومت یاادارہ کی طرف سےانکوانعام دیناشمارہوگا۔
2:جو رقم کمیٹی کے طور پر ابھی تک وہ جمع کرواچکے ہیں وہ سب مرحوم کی ملکیت ہے جو انکے انتقال کے بعد انکے ورثاء میں شرعی طور پر تقسیم ہوگی ۔تقسیم کی تفصیل کے لئے تمام ورثاء کی مکمل تفصیل لکھ کر بھیجیں۔ یا اس نمبر پر رابطہ کرکے لکھوادیں۔789-788-787-34130786-021۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:محمد زوہیب رضا قادری
الجواب الصحیح:ابو الحسنین مفتی وسیم اختر المدنی
تاریخ اجراء:14 صفر المظفر 1442 ھ/01 اکتوبر2020 ء