غیر مدخول بہا کی عدت کا حکم؟

    Ghair madkhoola beha ki iddat ka hukam

    تاریخ: 15 مئی، 2026
    مشاہدات: 3
    حوالہ: 1349

    سوال

    ایک عورت کا کسی شخص سے نکاح ہوا لیکن اس کی رخصتی نہیں ہوئی تھی ،وہ اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی ، رخصتی کچھ عرصہ کے بعد ہونی تھی، رخصتی سے قبل ہی اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا ،شوہر کا ذاتی مکان نہیں تھا بلکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ہی رہ رہا تھا ،شرعی رہنمائی درکار ہے کہ ایسی عورت اپنے والدین کے مکان میں عدت وفات گزارے گی یا اپنے شوہر کے والدین کے مکان میں عدت وفات گزارے گی ؟اس پر تفصیلی فتوی مع جزئیات درکار ہے ۔جزاک اللہ خیرا

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    چونکہ رخصتی سے قبل مرد پر بیوی کو رہائش دینا لازم نہیں ہے اسی لئے غیرمدخول بہا عورت عدت الوفات اپنے ماں باپ کے گھر گزارے گی۔ اسکی عدت چار ماہ دس دن ہے اگر عدت کی ابتداء اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ سے ہو تو ہر چاند پر ایک مہینہ شمار ہوگا خواہ مہینہ تیس دن کا ہو یا انتیس دن کا لیکن اگر درمیان سے شروع ہو تو ایک سو تیس دن پورے کرنا لازم ہیں۔