عمرہ کے دوران بال و ناخن اور سفر کی نمازوں کا حکم

    عمرہ کے دوران بال و ناخن اور سفر کی نمازوں کا حکم

    تاریخ: 27 اکتوبر، 2025
    مشاہدات: 15
    حوالہ: 30

    سوال

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کوئی عمرہ کرنے کے لیے جائے تو کیا وہ اپنے بال اور ناخن وغیرہ وہاں دفن کر سکتا ہے یا نہیں ؟؟ اور عمرہ کرنے کے لئے جائیں گے اور بس وغیرہ میں ہم نے اشارہ سے نمازیں پڑھیں پھر ہم ان نمازوں کا اعادہ کریں گے تو فرض ، سنت اور وتر سب کا اعادہ کریں گے یا صرف فرض کا اعادہ کریں گے ؟؟؟؟مفصل جواب عنایت فرمائیں ۔۔۔۔

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    ناخن دفن کر سکتا ہےجبکہ بال دفن کرنے کی ضرورت نہیں البتہ بالوں کو کسی محفوظ جگہ رکھیں جہاں گندگی نہ ہو ۔

    2.فرض اور وتر کا اعادہ ضروری ہے ۔