اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    Stock market mein shares ki khareed o farokht ka hukam

    تاریخ: 24 جون، 2026
    مشاہدات: 2
    حوالہ: 1501

    سوال

    اسٹاک مارکیٹ میں شئیرز کی خریدو فروخت جائز ہے ؟ اگر شریعہ کمپلائنٹ کمپنی ہو لیکن سودی لین دین کرتی ہو تو ہمیں کیا احتیاط کرنی چاہیے؟ ڈیویڈنڈ کیسے حلال ہوگا؟

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت کا اکثر کاروبار غیر شرعی معاملات پر مبنی ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے مثلاً ڈے ٹریڈنگ، فیوچر، بدلہ وغیرہ ۔تو جب یہ کاروبار ہی ناجائز ہے تو اس کاروبار کا نفع بھی ناجائز ہوگا لہذا طے شدہ منافع کا تقاضہ شرعا درست نہیں ہے۔

    البتہ بعض کمپنیاں جو شرعیہ کمپلائنس ہوتی ہیں انکے حصص کی خرید وفروخت کوعلماء نے جائز قرار دیا ہے۔لیکن احتیاط یہی ہے کہ ایسی کمپنیوں کے ساتھ بھی کاروبار سے اجتناب کیا جائے، کیونکہ مارکیٹ میں اُن شرائط کو ملحوظ رکھ کر شیئرز کا کاروبار نہایت مشکل ہے، جن کا اعتبار شرعا لازم و ضروری ہے۔


    کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ: محمد زوہیب رضا قادری

    الجــــــــواب الصــــحــــــیح: ابو الحسنین مفتی وسیم اختر المدنی

    01 جمادی الثانی 1448ھ/ 12 نومبر 2026 ء کو جاری کیا گیا