صحیح العقیدہ سنّی مسلمان سے کیا مراد ہے

    محمد زوہیب رضا قادری

    24 محرم الحرام 1445ھ بمطابق 12 اگست 2023ء

    ایسا شخص جو توحید باری تعالی اور نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفے ﷺ کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان رکھتا ہو ۔ خلفائے راشدین ، جملہ صحابہ کرام، اہل بیت عظام ، آئمہ مذاہب اربعہ خصوصاً حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور متاخرین میں حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی ، حضرت امام ربانی مجددالف ثانی ، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ، حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی ، حضرت مولانا فضل حق خیر آبادی اور اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خان محدّث بریلی رحمہم اللہ تعالیٰ کے عقیدہ پر ہو۔