خدا سے جنابِ مصطفیٰﷺ مانگو

    محمد زوہیب رضا قادری

    6 جمادی الاول 1445ھ بمطابق 21 نومبر 2023ء

    فقیر احمد یار کہتا ہے کہ رسول ﷲ ﷺ سے اللّٰه تعالی کے نام پر جنت مانگو جیسے حضرت ربیعہ رضی ﷲ عنہ نے حضور انور ﷺ سے جنت مانگی(ایک بار حضرت ربیعہ رضی ﷲ عنہ نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کے وضو کے لیے پانی لائے تو آقا کریم ﷺ نے فرمایا اے ربیعہ جو مانگو گے تمہیں دیا جائے گا تو آپ نے عرض کی) اسئلك مرافقتك في الجنة (یارسول اللّٰه ﷺ جنت میں آپ کی ہمراہی مانگتا ہوں)

    بعض عشاق کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ سے جناب مصطفیٰ ﷺ مانگو اور جناب نبی کریم ﷺ سے خدا مانگو

    حضرت ربیعہ رضی ﷲ عنہ نے بھی حضور انور ﷺ سے حضور ہی کو مانگا مگر چونکہ حضور اقدس ﷺ جنت ہی میں ملیں گے اس لئے جنت بھی مانگ لی عرض کیا (اے آقا کریمﷺ) آپ سے آپ کی ہمراہی مانگتا ہوں جو جنت میں ہوگی۔(مرآة المناجيح 136/3)