حبیب الفتاوی(تعارف اور فرق )

    ابو امیر خسرو سید باسق رضا

    علمی دنیا میں "حبیب الفتاوی" کے نام سے دو مختلف کتب موجود ہیں، جنہیں بعض اوقات ایک دوسرے سے خلط کر دیا جاتا ہے۔

    1️⃣ حبیب الفتاوی (مفتی حبیب اللہ نعیمی رحمہ اللہ)

    یہ کتاب معروف سنی عالم مفتی حبیب اللہ نعیمی بھاگلپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی تصنیف ہے اور چار (4) جلدوں پر مشتمل ہے۔ یہ علمی و فقہی مباحث پر مشتمل ایک مستند فتویٰ جات کی کتاب ہے، جو اہلسنت کے حلقوں میں معتبر سمجھی جاتی ہے۔

    2️⃣ حبیب الفتاوی (حبیب اللہ قاسمی دیوبندی)

    یہ کتاب حبیب اللہ قاسمی ( دیوبندی )کی ہے، جو آٹھ جلدوں پر مشتمل مجموعہ ہے۔

    فی الحال انٹرنیٹ پر مفتی حبیب اللہ نعیمی رحمہ اللہ کی حبیب الفتاوی کی صرف پہلی جلد دستیاب ہے۔ البتہ playstore پر موجود ایپ بنام ’’مجموعہ فتاوی اہلسنت‘‘ میں حبیب الفتاوی کی دوسری جلد بھی سرچ آپشن کے ساتھ موجود ہے۔

    مجموعہ فتاوی اہلسنت ایپ لنک:

    https://play.google.com/store/apps/details?id=com.wafasoft.fatawarazviya_fatawaahlesunnat

    *یہ ایپ بندہ کی بنائی ہوئی نہیں!