چوری، ڈکیتی، ایکسڈنٹ بیماری، مرض،وبا اور ہر مصیبت سے حفاظت کا نبوی نسخہ

    محمد زوہیب رضاقادری

    13 صفر المظفر 1445ھ 31 اگست 2023ء

    بان بن عثمان، يقول: سمعت عثمان يعني ابن عفان، يقول سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من قال بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء، في الأرض، ولا في السماء، وهو السميع العليم، ثلاث مرات، لم تصبه فجأة بلاء، حتى يصبح، ومن قالها حين يصبح ثلاث مرات، لم تصبه فجأة بلاء حتى يمسي» ، وقال: فأصاب أبان بن عثمان، الفالج، فجعل الرجل الذي سمع منه الحديث ينظر إليه، فقال له: «ما لك تنظر إلي؟ فوالله ما كذبت على عثمان ولا كذب عثمان على النبي صلى الله عليه وسلم، ولكن اليوم الذي أصابني فيه ما أصابني غضبت فنسيت أن أقولها»

    ترجمہ: ابان بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے سنا کہ وہ فرما رہے تھے کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” جس نے شام کو تین بار یہ دعا پڑھ لی ‘ اسے صبح تک اچانک کوئی مصیبت نہیں آئے گی ''«بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الأرض ولا فی السماء وہو السمیع العلیم»'' ''اﷲ کے نام سے ، وہ ذات کہ اس کے نام سے کوئی چیز زمین میں ہو یا آسمان میں ‘ نقصان نہیں دے سکتی اور وہ خوب سنتا ہے اور خوب جانتا ہے ۔ “ اور جس نے صبح کے وقت تین بار یہ دعا پڑھ لی اسے شام تک کوئی اچانک مصیبت نہیں آئے گی ۔ “ راوی نے بیان کیا کہ اس حدیث کے روایت کرنے والے ابان بن عثمان کو فالج ہو گیا تھا تو ان سے حدیث سننے والا ، ان کو تعجب سے دیکھنے لگا (کہ پھر یہ فالج کیسے ہو گیا؟) تو انہوں نے کہا : کیا ہوا ‘ مجھے دیکھتے کیا ہو ؟ اﷲ کی قسم ! میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر جھوٹ نہیں بولا ہے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ نہیں بولا۔ لیکن جس دن مجھے یہ فالج ہوا میں اس دن غصے میں تھا اور یہ کلمات پڑھنا بھول گیا تھا ۔

    (ابو داؤد حدیث نمبر 5088)