اگر تم باہر گئی تو میرا تم سے تعلق نہیں رہے گا
    تاریخ: 14 جنوری، 2026
    مشاہدات: 10
    حوالہ: 584

    سوال

    میری بیوی ہمسائے کی بیوی کے ساتھ باہر جانے لگی تو میں نے غصہ میں کہا '' اگر تم باہر گئی تو میرا تم سے کوئی تعلق نہیں رہے گا''۔ پھر بیوی باہر نہیں گئی ۔

    اس صورت میں کیا حکم ہے؟

    سائل:عامر خان لودھی:کراچی۔


    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

    جب بیوی اس وقت باہر نہ نکلی تو طلاق واقع نہ ہوئی۔کہ اذا فات الشرط فات المشروط ۔اور یہ شرط اسی وقت نکلنے کے ساتھ خاص ہےلہذا اگر بعد میں نکلی تو بھی طلاق واقع نہ ہوگی۔کہ یہ طلاق الفور کی ایک صورت ہے۔واللہ تعالٰی اعلم بالصواب

    کتبــــــــــــــــــہ:محمد زوہیب رضا قادری

    الجواب الصحیح:ابوالحسنین مفتی وسیم اختر المدنی

    تاریخ اجراء: 20 ذوالقعدہ 1442 ھ/01 جولائی2021 ء